198

لاہور بورڈ؛ انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کااعلان

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا، فلیٹیز ہوٹل میں پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات، سرٹیفکیٹس اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔

فلیٹیز ہوٹل میں لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا۔ نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب 62 فیصد سے زائد رہا، امتحانات میں 1 لاکھ 55 ہزار 122 طلبا نے حصہ لیا، 96 ہزار 927 طلبا امتحان میں کامیابی حاصل کرسکے۔

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے پوزیشن ہولڈز میں نقد انعامات، میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے، انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ لڑکے امتحانات میں اول پوزیشن لیکر لڑکیوں پر سبقت لے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو تعلیم کے میدان میں اُٹھ کھڑے ہونا ہوگا۔ سید رضا علی گیلانی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لڑکے اور لڑکیوں کا وظیفہ دو سو سے بڑھا کر ایک ہزار کر دیا۔

پوزیشن ہولڈرز طلبا نے کہاکہ ان کی کامیابی کا سہرا والدین اور اساتذہ کے سر ہے، طلبا نے کہا کہ مستقبل میں بھی کامیابی کا سفر جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں