296

بلیو وہیل، ایک قاتل گیم

روس میں بننے والی یہ گیم دنیا بھر میں 130 افراد کی جان لے چکی ہے۔

بلیو وہیل چیلنج گیم ایک ایسا کھیل ہےجس کی جیت اس کے کھیلنے والے کی موت سے ہوتی ہے، دنیا بھرمیں ایک سوتیس افراد اس خونی گیم کی بھینٹ چڑھ چکےہیں۔

حال ہی میں بھارتی شہر جودھ پور کی ایک سترہ سالہ لڑکی اس خونی گیم کا شکار ہوئی، گیم میں50روز میں 50مختلف ٹاسک کے ساتھ پلئیر کو نفسیاتی طور پر سخت چیلنجز سے گزاراجاتاہے۔

خود کو بلیڈ سے زخمی کرنا، رات کو ڈراؤنی فلمیں دیکھنا، منشیات کا استعمال، اونچی عمارت پر چڑھنا سمیت ان ٹاسکس کا حصہ ہےجبکہ گیم کا انسٹرکٹرآن لائن صارف کے دماغ کو کنٹرول کرتاہےاورآخری روزاس کےدماغ کو قابو کر کے خود کشی پر مجبور کردیا جاتاہے۔

بلیو وہیل گیم کو ایجاد کرنے والے21سالہ فلپ کا تعلق روس سے ہے جو اس وقت اسکول جانے والی 16 لڑکیوں کو خودکشی پر مجبور کرنے کے الزام میں زیر حراست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں