70

راولاکوٹ،2 راہ گیر درخت کے نیچے آ کر جاں بحق

راولاکوٹ،راہ گیر دادا، پوتا درخت کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئے

راولاکوٹ(8 ستمبر 2017) افسوسناک حادثہ راولاکوٹ کے نواحی گائوں دریک میں پیش آیا جہاں مزدور ایک مقامی شخص کے درخت کاٹ رہے تھے انہوں نے راہ چلتے مسافروں کو نہ تو اس راستہ پر چلنے سے روکا اور نہ ہی کوئی اس نسبت آگاہ کیا ، اسی دوران وہاں سے گزرتے ہوئے ایک بزرگ محمد عارف اور ان کا ایک سالہ پوتااس راستہ سے گزر رہے تھے کہ کٹا ہوا ریڑ کا درخت ان کے اوپر آگرا جس کی وجہ سے دونوں بری طرح کچلے گئے ، محمد عارف کا دماغ پھٹ کر باہر آگیا اور درخت سے چمٹ گیا

محمد عارف کورات گئے سپرد خاک کیا گیا جبکہ ان کا ایک سالہ پوتا ابن ناجد جو انہوں نے اس وقت اٹھایا ہوا تھا وہ بھی بری طرح زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جو جانبر نہ ہو سکا اور جمعہ کی صبح کو وہ بھی انتقال کر گیا. دادا کے بعد پوتے کو بھی ان کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا

قابل افسوس بات یہ ہے کہ حادثہ ہونے کے باوجود درخت کٹوانے والا مالک تاحال سامنے نہیں آیا اور یہ بات بھی واضع نہیں ہو سکی کہ آیا درخت محکمہ جنگلات کی منظوری سے کاٹے جا رہے تھے یا غیر قانونی طور پر درختوں کی کٹائی کی جا رہی تھی۔ درخت کاٹنے والے مزدور موقع سے فرار ہو گئے ۔

سیاسی اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان اموات کی ایف آئی آر قتل کے طور پر مالک درخت کے خلاف درج کروائی جا کر قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں