234

سپیکر قومی اسمبلی کا 250 روپے کا چالان

تیز رفتار گاڑی چلانے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو 250 روپے کا چالان

لاہور(آن لائن) اسلام آباد موٹروے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی گاڑی کا چالان ہو گیا۔موٹروے پولیس کے مطابق ایاز صادق کی گاڑی کا 250 روپے کا چالان مقررہ رفتار سے تیز گاڑی چلانے کی وجہ سے کیا گیا یہ چالان خانقاہ ڈوگراں کے مقام پر کیا گیا۔

موٹروے پر گاڑی چلانے کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، لیکن سپیکر قومی اسمبلی کی گاڑی 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں