124

عید الاضحی؛ قصائیوں نے چھریاں تیز کر لیں

جو ں جوں بکر ا عید قریب آرہی ہے جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی میں قصائیوں نے چھریاں تیز کر لی ہیں ، جبکہ ڈیمانڈ میں اضافے کے باعث کٹائی کے ریٹ بھی بڑھ چڑھ کر مانگنا شروع کر دیے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں ایک جانب تو عوام کی جانب سے من پسند خوبصورت جانوروں کی خریداری جاری ہے ،تو دوسری جانب انہی جانوروں کی کٹائی کے لئے عوام کی قصائیوں سے رابطے مہم شروع ہو چکی ہے ۔ ڈیمانڈ میں اضافے کے باعث قصائی بھی کسی سیلبرٹی سے کم نہیں رہے ۔قصائیوں نے عوام سے التجاء کی ہے کہ چند پیسوں کی بچت کے چکر میں اپنے مہنگے جانوں کو اناڑی قصائیوں کے حوالے نہ کریں ۔

عوام کا کہنا ہے کہ بکرا عید میں سب سے مشکل کام قصائیوں کے ناز نخرے اٹھانا ہے اگر قصائی مل گیا تو سمجھ لیں عید ہو گئی ۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں قصائیوں کی کٹائی لسٹ منظر عام پر آچکی ہے ۔ بکرے کی کٹائی کے چار ہزار جبکہ گائے کی کٹائی کے بیس ہزار اور اونٹ کی کٹائی کے 15 ہزار سے 20 ہزار روپے ڈیمانڈ کئے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں