120

گلوکارہ سیلینا گومز کا اکاؤنٹ ہیک

واشنگٹن( 31 اگست 2017) ایک سال قبل 2016 میں جب امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز اور جسٹن بیبر کے درمیان علیحدگی ہوئی تو دونوں سلیبریٹیز بالخصوص سیلینا کے مداحوں کو بڑا صدمہ پہنچا لیکن اب سیلینا کے مداحوں کو ایک مزید دھچکا یہ لگا ہے کہ گلوکارہ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا جس پر ان کے سابق بوائے فرینڈ اور مشہور گلوکار جسٹن بیبر کی قابل اعتراض تصاویر بھی پوسٹ کر دی گئیں۔

ہیکرز نے سیلینا گومز کا اکاؤنٹ ہیک کر کے اس پر کینیڈین پاپ اسٹار اور ان کے سابق دوست جسٹن بیبر کی قابل اعتراض تصاویر پوسٹ کر دیں تاہم امریکی گلوکارہ کا اکاؤنٹ کچھ دیر بعد بحال ہو گیا۔ ہیکرز نے گلوکارہ کے اکاؤنٹ پر بورا بورا کی چھٹییوں کی وہ تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں وہ جسٹن بیبر کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔

پچیس سالہ سیلینا گومز کو انسٹا گرام اسٹار بھی کہا جاتا ہے اور انسٹاگرام پر ان کے مداحوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے جو اب ساڑھے 12 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ 2010 میں سیلینا اور جسٹن کیدرمیان تعلقات بڑھے تھے اور 2011 میں انہوں نے اس کا باضابطہ اعلان بھی کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں کئی تقاریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا لیکن پھر دونوں کے درمیان سردمہری بڑھتی چلی گئی اور 2016 میں دونوں نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کر لیں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں