100

سام سنگ کا ایک اور ‘سستا’ ڈوئل کیمرہ فون

سام سنگ نے گزشتہ ہفتے ہی گلیکسی نوٹ 8 کی شکل میں اپنا پہلا ڈوئل کیمرہ فون متعارف کرایا، تاہم قیمت (ایک لاکھ پاکستانی روپے کے قریب)کے لحاظ سے اسے خریدنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں، مگر کیا آپ اس جنوبی کورین کمپنی کا سستا دو کیمروں والا فون لینا پسند کریں گے؟

اگر ہاں تو سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کے بعد اپنا دوسرا ڈوئل کیمرہ فون گلیکسی جے سیون پلس اگلے ماہ پیش کرنے جارہی ہے۔

اس فون کے حوالے سے سامنے آنے والی لیکس کے مطابق اسے سب سے پہلے تھائی لینڈ میں 21 ستمبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جبکہ اس کے پری آرڈر یکم سے 17 ستمبر تک ہوں گے۔

یہ فون گلیکسی جے سیون 2017 کا اپ گریڈ ورژن ہے تاہم فیچرز ہی کچھ بہتر نہیں بلکہ سب سے نمایاں چیز ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ اور ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی کی موجودگی ہے۔

گلیکسی جے سیون پلس 5.5 انچ کی امولیڈ ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جس کا ریزولوشن 1980×1020 ہے، جبکہ اوکٹا کور پراسیسر کو چار جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کا ساتھ ملے گا۔

اینڈرائیڈ نوگیٹ 7.1 کے ساتھ 3000 ایم اے ایچ بیٹری بھی ہوگی۔

اس فون کا ڈوئل کیمرہ سیٹ ایک تیرہ میگا پکسل سنسر (ایف 1.7 آپرچر) اور دوسرے پانچ میگا پکسل سنسر (ایف 1.9 آپرچر) پر مشتمل ہوگا۔

فرنٹ پر آٹھ میگا پکسل کیمرہ ہوگا جبکہ اس کا ڈیزائن گلیکسی جے سیون 2017 جیسا ہی ہوگا۔

اس کی قیمت لگ بھگ تیرہ ہزار تھائی بھات (40 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں