65

لائن آف کنٹرول پر فا ئر نگ ،ایک شہید

کھوئی رٹہ ،لائن آف کنٹرول پر بھا رتی فو ج کی سول آبادی پر بلااشتعا ل فا ئر نگ ،ایک شہید

کھوئی رٹہ (آئن لائن ) لائن آف کنٹرول پر قابض انڈین افواج کی بلااشتعال فائرنگ، بھارتی افواج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا فائرنگ سے ایک کشمیری شہید، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، دشمن کی گنیں خاموش ہو گئی.

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے گائوں کھڈ مٹھی دھڑہ میں انڈین آرمی کی بلا اشعال فائرنگ سے 52سالہ محمد رشید ولد محمد سائیں موقع پر شہید ہو گیا. ظالم بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہید کا سینہ گن کے برسٹ لگنے سے چھلنی چھلنی ہو گیا بھارتی افواج مقامی آبادی کو نشانہ بناتی رہی پاک افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں