70

شاہد آفریدی کی فیئر ویل سے معذرت

لاہور (29 اگست 2017) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 14ستمبر کو یونس خان ،مصباح الحق اور اپنے لیے شیڈول فیئر ویل میں شرکت سے معذرت کرلی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے دورے کا فائدہ اٹھا تے ہوئے قومی ٹیم کے 3سابق کپتانوں یونس خان ،مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی ملک کے لیے خدمات کے پیش نظر 14ستمبر کو فیئر ویل دینے کا فیصلہ کیاجس کے لیے آج چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو ٹیلی فون کیا ۔

ذرائع کے مطابق شاہد آفرید ی نے پی سی بی کے اقدام کو سراہتے ہوئے فیئر ویل میں شرکت سے معذرت کرلی ،آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت مختلف لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں جس کے باعث اس فیئر ویل میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں