34

مریم نواز نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

لاہور(آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے NA 120 میں انتخابی مہم کا آغاز شروع کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سن کر فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ہفتہ کے روز سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی والدہ کلثوم نواز کے حق میں NA 120 میں انتخابی مہم کا آغاز شروع کردیا ہے۔انہوںنے ماڈل ٹاؤن میںPP 140 اور139سمیتNA 120 کے بلدیاتی نمائندوں چیئرمین ،وائس چیئرمین ا ور کارکنوں سے ملاقات کی اور وہاں پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہNA 120 میں صرف مسلم لیگ(ن) ہی جیتے گی کیونکہ پوری قوم جانتی ہے کہ ہم بے قصور ہیں لیکن عوام ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ کامیاب کرائیں گے اس کے علاوہ مریم نواز کو سینیٹر پرویز رشید،پرویز ملک ،احمد وسان نےNA 120 پر رپورٹ بھی پیش کی اور ناراض کارکنوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جس پر مریم نواز نے فوری طور پر متفقہ رہنماؤں کو ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک دیا اورکہا کہ ان کے جائز مسائل سن کر فوری طور پر حل کئے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں