50

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے گرفتار

روات پولیس نے ن لیگ کے سابقہ ایم این اے فیض ٹمن کو نوجوان لڑکی سے جائیداد ہتھیانے کی خاطر زبردستی شادی کرنے اور محبوس کرنے کے کیس میں گرفتار کر لیا ہے.

تھانہ روات پولیس کے مطابق فیض ٹمن کے خلاف عائشہ ملک نامی خاتون نے تھانہ روات میں درخواست دی تھی کہ اس نے اس کی بہن ایمان ملک کو بہلا پھسلا کر نشہ آور ادویات پلا کر جائیداد ہتھیانے خاطر شادی کر لی اور بعد ازاں اس پر تشدد کیا.

روات پولیس نے فیض ٹمن سمیت اس کے ساتھیوں خلاف مقدمہ درج کر کہ تفتیش شروع کر دی تاہم فیض ٹمن نے ایس ایچ روات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او کو درخواست دی تھی کہ کسی اورافسر سے غیر جانبدار تفتیش کروائی جائے.

سی پی او نے ڈی ایس پی صدر کو تفتیش کا حکم دیا جہنوں نے دونوں پارٹیوں کو بلا کر ان کا مؤقف سنا اور فیض ٹمن کو قصور وار قرار دے دیا.

روات پولیس نے ڈی ایس پی صدر سرکل کے آفس سے فیض ٹمن کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے.

واضح رہے کہ فیض ٹمن تلہ گنگ سے 2002 کے عام انتخابات میں جعلی ڈگری پر آزاد امیدوار کی حیثیت رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھےجس کے بعد پاکستان مسلم لیگ قائداعظم (ق) میں شمولیت اختیار کی تھی

انھوں نے 2008 میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ میں الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی تاہم 2010 میں شریف برادران پر ان کے ساتھ بہتر رویہ نہ اپنانے کا الزام دیتے ہوئے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوئے۔

فیض ٹمن 2011 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہوگئے جبکہ رواں سال اپریل میں ایک مرتبہ پھر پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں