45

مردم شماری: ’پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 70 لاکھ‘

اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کے عبوری نتائج پیش کردئیے گئے جس کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 20 کروڑ 70 لاکھ 77 ہزار ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے حالیہ مردم شماری کے عبوری نتائج پیش کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کی نے چھٹی مردم شماری کے ابتدائی و عبوری نتائج کی توثیق کردی جس کے تحت ملک کی آبادی 22 کروڑ سے کم ہے جس کی مجموعی تعداد 20 کروڑ 70 لاکھ 77 ہزار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 19 سال میں پاکستان کی آبادی میں سالانہ 3 فیصد کے حساب سے اضافہ ہوا، 1998 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 13 کروڑ 30 لاکھ تھی اور 1998 سے 2017 تک پاکستان کی آبادی میں 57 فیصد اضافہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 20 لاکھ ہے، 10 لاکھ افغان مہاجرین میں سے کچھ نے پاکستانی شہریت لے لی اور کچھ دیگر ممالک چلے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں بتایا گیا کہ افغان مہاجرین کی تعداد میں 10 لاکھ کی کمی ہوئی ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بتایا گیا کہ مردم شماری کے عبوری نتائج کا صوبے الگ سے جائزہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں