97

ورلڈ الیون: قومی ٹیم کا 16 رکنی اسکواڈ فائنل

لاہور: (25 اگست 2017) ورلڈ الیون کے ساتھ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے قومی اسکواڈ کو بھی حتمی شکل دے دی گئی۔ سہیل خان اور عامر یامین کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

پی سی بی نے ورلڈ الیون کے ساتھ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے 16 کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل خان، عامر یامین اور فہیم اشرف کو بھی موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ کامران اکمل، وہاب ریاض اور سہیل تنویر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہیں کرسکے۔کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، احمد شہزاد، فخر زمان اور بابر اعظم بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ شعیب ملک، عماد وسیم، محمد نواز اور عثمان شنواری بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ جبکہ محمد عامر، رمان رئیس، حسن علی اور شاداب خان ٹیم بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں