63

پاکستان کیوں نہیں آئے؟ غیرملکی ٹیم پر جرمانہ

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر ہانگ کانگ پر جرمانہ اور گروپ میں تنزلی کردی ۔

ہانگ کانگ نے اپریل میں ڈیوس کپ کھیلنے کے لئے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس پر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جرمانے کے ساتھ رینکنگ میں بھی تنزلی کردی۔

آئی ٹی ایف کے مطابق پاکستان کا دورہ نہ کرنے پر ہانگ کانگ کو 10 ہزار 9 سو ڈالرز جرمانہ ادا کرنا ہوگا جب کہ اس کی ٹیم کی ڈیوس کپ گروپ 2 سے 3 میں تنزلی بھی کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے 12 سال کے طویل عرصے کے بعد ڈیوس کپ کی اپریل میں میزبانی کی۔

ایران نے سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر پاکستان آ کر یہ ایونٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا لیکن انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سکیورٹی کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دے کر یہ مقابلہ پاکستان میں ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں ڈیوس کپ کے لئے میچز کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور ایران کے ٹینس اسٹارز کے درمیان مقابلہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں