96

آر پی او راولپنڈی فخر سلطان راجہ کا تبادلہ

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی فخر سلطان راجہ کا تبادلہ کردیا گیا.

راولپنڈی: ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی وصال فخر سلطان کو تبدیل کردیا گیا, انہیں ریجنل پولیس آفیسر ملتان تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ سلطان اعظم تیموری کو ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم تیموری انتہائی قابل اور اعلی صلاحیتوں کے حامل آفسر ہیں جو اسلام آباد سمیت کئی اضلاع میں شاندار کارکردگی دکھا چکے ہیں. ذرئع کا یہ بھی کہنا ہے کہ راجہ فخر سلطان کی راولپنڈی کے لئے خدمات عرصہ دراز تک یاد رکھی جائیں گی تاہم سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بعد راجہ فخر سلطان کی ٹرانسفر متوقع تھی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر سلطان راجہ نے اپنا تبادلہ رکوانے کےلئے کوششیں تیز کردی ہیں. اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ملاقات بھی کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں