30

اسلام آبادمیں بڑی آتشزدگی، تباہی مچ گئی

اسلام آباد کے علاقے ایف نائن سیکٹر میں لگے سستے بازار میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہےکہ بازار میں موجود کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے اس میں آگ لگائی گئی تھی لیکن تیز ہوا کی وجہ سے آگ بازار تک پھیل گئی جس سے پہلے 10 اسٹال جلے لیکن بازار میں موجود جنریٹرز اور یو پی ایس کی بیٹریاں پھٹنے سے آگ نے شدت اختیار کی جس سے بازار میں لگے 600 اسٹال جل کر راکھ گئے۔

آگ لگنے سے کپڑے، فروٹ اور جوتوں کے اسٹال مکمل طور پر جل گئے ہیں جس سے بہت زیادہ مالی نقصان ہوا ہے تاہم آج مارکیٹ بند ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی سی ڈی اے حکام اور فائربریگیڈ کی 12 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں، فائر فائٹرز نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی اسلام آباد نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں