178

اینڈرائیڈ کا نیا آپریٹنگ سسٹم اوریو متعارف

گوگل نے اپنا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ او متعارف کرادیا ہے جسے آفیشلی اوریو کا نام دیا گیا ہے

ویسے یہ نام غیر متوقع بھی نہیں کیونکہ انگلش لفظ او سے کچھ زیادہ میٹھے پکوان موجود نہیں جبکہ اوریو دنیا بھر میں شناخت رکھنے والا بسکٹ ہے۔

گزشتہ شب نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران اینڈرائیڈ کے اس نئے ورژن کو متعارف کرایا گیا۔

کمپنی نے تصدیق کی کہ یہ بہت جلد نیکسز فائیو ایکس اور سکس پی کے ساتھ ساتھ پکسل اسمارٹ فونز کے لیے دستیاب ہوگا۔

ویسے اس بار گوگل نے کچھ زیادہ فیچرز تو نئے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لیے متعارف تو نہیں کرائے تاہم کچھ کارآمد اضافے ضرور کیے ہیں۔

ان فیچرز میں ایپس آئیکون میں نوٹیفکیشن ڈوٹس، پکچر ان پکچر موڈ، اینڈرائیڈ انسٹنٹ ایپ کمپیلیبیٹی اور آٹو فل ٹو جو کہ پاس ورڈز اور دیگر ذاتی معلومات کے جلد اور محفوظ اندراج میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس آپریٹنگ سسٹم میں بیک گراﺅنڈ ایپس کو بھی محدود کردیا جائے گا تاکہ وہ ڈیوائس کی بیٹری کو زیادہ استعمال نہ کرسکیں اور زندگی بڑھے۔

اس آپریٹنگ سسٹم کا بیٹا پروگرام منگل سے پیش کردیا گیا ہے جسے ڈیوائس پر ڈاﺅن لوڈ کرنے کے لیے گوگل بلاگ کی ہدایات پر عمل کیا جاسکتا ہے۔

تاہم یہ بیٹا پروگرام بھی گوگل کے اسمارٹ فونز کے لیے ہی کارآمد ہے جبکہ دیگر کمپنیوں میں بھی اسے جلد متعارف کرایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں