34

کوئی امریکا کچھ نہیں کر سکتا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کو نعمتوں سے مالا مال کیا ہے، ہمارے حکمران اگلے الیکشن تک کی کارکردگی کا سوچتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں موجود مختلف جنگلات کو ختم کیا گیا، گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کا ساتواں نمبر ہے، بلین ٹری منصوبے کا بہت مذاق اڑایا گیا، اگر درخت نہ لگائے گئےتو ملک قحط سالی کا شکار ہو جائے گا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر ہوا، جب حکومت سنبھالی تو خیبر پختونخوا میں 70 فیصد انڈسٹری بند پڑی تھی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے حکمران چھٹیاں گزارنے باہر چلے جاتے ہیں، ہمارے حکمرانوں کو معلوم نہیں پاکستان کتنا خوبصورت ہے، خیبر پختونخوا میں ایسے علاقے ہیں لوگ سویٹزر لینڈ کو بھول جائیں گے، اورنج ٹرین یا میٹرو کی کسی انٹرنینشل ادارے نے تعریف نہیں کرنی، انٹرنینشل اداروں نے بلین ٹری جیسے منصوبوں کی تعریف کرنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں