109

‘جے آئی ٹی’ میں فخر عالم کا ڈبل کردار

پاکستانی اداکار فخر عالم بہت جلد تین بھائیوں پر مبنی ایک ٹیلی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے، جس میں وہ ایک نہیں بلکہ دو کردار ادا کررہے ہیں۔

اس فلم کا نام ’جے آئی ٹی‘ رکھا گیا ہے، کیوں کہ فلم میں موجود تینوں بھائیوں کے نام ’جمی، ایمی اور ٹیمی‘ ہیں، اداکار اور گلوکار فخر عالم اس فلم میں تینوں بھائیوں میں سے ایک بھائی اور والدہ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اداکار اس ڈرامے میں میک اپ کی مدد سے ان بھائیوں کی والدہ کا کردار بھی نبھائیں گے، ان کی اس روپ میں موجود ایک تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔

اس تصویر میں فخر عالم گلابی رنگ کا شلوار قمیض پہنے میک اپ کے ساتھ موجود ہیں، اس حوالے سے ڈان سے بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ ’میرے دو کردار ہیں، میں بھائی کے ساتھ والدہ بھی بنا ہوں‘۔اس فلم میں ان کے جانب سے کیا جانے والا بھائی کا کردار بھی کافی عجیب ہے۔

اپنے کردار کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ’ایمی ایک سیاست دان بننا چاہتا ہے لیکن وہ کافی ناکام ہے، اس کی ایک پارٹی ہے جس میں چار لوگ موجود ہیں، ایک چیئرمین، شریک چیئرمین، صدر اور جنرل سیکریٹری اور یہ چاروں عہدوں پر وہ خود ہی موجود ہیں‘۔باقی دونوں بھائیوں کا کردار فیصل قریشی اور اعجاز اسلم ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کی کہانی فیصل محمود نے تحریر کی، جس کی ہدایات بھی انہوں نے ہی دی ہیں، فخر عالم کے مطابق انہیں ٹیلی فلم کی کاسٹ اور اسکرپٹ بےحد پسند آیا جس کی وجہ سے انہوں نے کام کی حامی بھری۔

فخر عالم کا کہنا تھا کہ ’کئی سالوں سے مجھے بہت سے کرداروں کی آفرز موصول ہورہی ہیں لیکن میں ان میں کام نہیں کر پایا، لیکن یہ اسکرپٹ کافی مزاحیہ ہے‘۔

وہ اس عید الاضحیٰ پر کئی شوز کی میزبانی بھی کرتے نظر آئیں گے جبکہ ان کی ٹیلی فلم ’جے آئی ٹی‘ بھی اسی دوران ریلیز ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں