47

ورلڈ الیون کےبعد غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیںگی

لاہور کے شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوش خبری آگئی، ورلڈ الیون کے بعد سری لنکا اور پھر ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان کا اعلان کردیا گیا، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ تمام میچز لاہور میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں 8 سال کی خزاں کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کی بہار آنے کو ہے، دو ماہ میں تین بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ ورلڈ الیون کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں اور باضابطہ شیڈول کا اعلان آئندہ 72 گھنٹے میں کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ نومبر کے آخری ہفتے ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں