35

چوہدری نثار کو آسٹریلین طوطے کا لقب مل گیا

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر کے نواز شریف کو مفت مشورے۔ ساتھ ہی چوہدری نثار کو آسٹریلین طوطے کا لقب دے دیا۔ کہتے ہیں نیب طلبی کے باوجود نوازشریف اور انکے اہل خانہ کا پیش نہ ہونا ٹھیک نہیں۔

پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نوازشریف کو عدالتوں میں پیش ہونے کا مشورہ دے دیا ساتھ ہی چوہدری نثار کو آسٹریلین طوطے کا لقب دے دیا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، اور نیب طلبی کے باوجود نوازشریف اور انکے اہل خانہ پیش نہیں ہورہے اورعدم پیشی کا سلسلہ جاری رہا تو نیب گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کے پاس آرٹیکل 190 کے نفاذ کا بھی اختیار ہے اور اگر آرٹیکل 190 کا اطلاق ہوا تو وہ بہت خطرناک ہوگا۔ عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے حکومت کیوں اداروں کے ساتھ لڑائی لڑنا چاہتی ہے، اور ڈان لیکس اور ماڈل ٹاون سانحہ کی رپورٹ دونوں سامنے آنے چاہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں