15

عدالت کے تقدس پر سمجھوتہ نہیں ہو گا: چیف جسٹس

لاہور ہائیکورٹ نے ملتان بنچ کے ججز سے بدتمیزی کے معاملے پر دو وکلاء رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم دیا، پولیس ملتان بار کے صدر کی گرفتاری کیلئے پہنچی تو شیر زمان قریشی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے، وکیلوں نے واقعے کیخلاف احتجاج بھی کیا، وکلاء کے دو گروپس میں کے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ملتان بار کے صدر شیر زمان قریشی ملتان بینچ کے ججز سے بدتمیز ی کے کیس میں پولیس کو مطلوب ہیں۔ سی پی او ملتان وکیل رہنماء کی گرفتاری کیلئے پہنچے تو شیر زمان قریشی پولیس کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل پر بیٹھے اور فرار ہو گئے۔ پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا۔

ملتان کچہری چوک پر وکلاء نے دریاں بچھائیں، دھرنا دیا، احتجاج کیا اور نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر وکلاء کے دو گروپس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ ملتان کے وکیلوں نے لاہور کے وکلاء سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ عدالت کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں