27

اردو یونیورسٹی : ایم اے کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی : جامعہ اردو میں ایم اے (پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 17 اگست تک توسیع کردی گئی۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم غیاث الدین احمد کے مطابق ایم اے (پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 17 اگست 2017ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ فارم عسکری بینک گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں، امتحانی فیس 3 ہزار 300 روپے جبکہ امتحانی فارم کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں