24

ایچ ای سی کی جانب سے 1ہزار 47 ریسرچ پراجیکٹس مسترد

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نیشنل ریسرچ پروگرام کے تحت سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے 575 ریسرچ پراجیکٹس ایوارڈز کر دیے، ایچ ای سی نے ایک ہزار 47 ریسرچ پراجیکٹس کو غیر معیاری ہونے کی بناء پر مسترد کر دیا ہے۔

سندھ کی یونیورسٹیز نے 327 ریسرچ پراجیکٹس جمع کرائے جن میں سے 268 کو شارٹ لسٹ کر کے صرف 163 پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔ خیبرپختونخوا میں 410 پراجیکٹس جمع کرائے گئے جن میں 231 کو شارٹ لسٹ کر کے 69 پراجیکٹس منظور کیے گئے اور 138 پراجیکٹس مسترد کر دیے گئے۔

اسی طرح ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بلوچستان، گلگت، بلتستان اور آزاد کشمیر کی یونیورسٹز سے 89 پراجیکٹس موصول ہوئے جن میں سے صرف 6 منظور کیے گئے اور باقی تیراسی پراجیکٹس مسترد کر دیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں