22

گوگل میں 16 سالہ بھارتی طالبعلم کو 12 لاکھ روپے ماہانہ پر ملازم

واشنگٹن : امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے 16 سالہ بھارتی طالب علم ہرشیت شرما کو 12 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ملازمت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چندی گڑھ کے گورنمنٹ ماڈل سینئر سیکنڈری اسکول سیکٹر 33 کا طالب علم ہرشیت شرما گوگل کی گرافک ڈیزائننگ ٹیم کا حصہ بنے گا، اسے ایک سال تک تربیت دی جائے گی جس کے دوران اسے 4 لاکھ روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیت مکمل ہوتے ہی ہرشیت شرما 12 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر اپنی ملازمت کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔ اپنی گفتگو میں ہرشیت شرما نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے انٹرنیٹ پر جاب کی تلاش کررہا تھا، گوگل میں جاب کیلئے 2 ماہ قبل مئی میں اپلائی کیا تھا۔

ہرشیت کو گرافک ڈیزائننگ میں دلچسپی تھی، گوگل نے اس کا آن لائن انٹرویو لیا اور ایک پوسٹر ڈیزائن کرنے پر اسے ملازمت کیلئے منتخب کرلیا۔ ہرشیت نے مزید بتایا کہ اسکول جانے کے دوران وہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے اداکاروں کے پوسٹر بناتا تھا اور اس کام سے 50 ہزار روپے کمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں